جہلم

پاکستان سٹیزن پورٹل محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سید نذارت علی

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل ) سید نذارت علی نے ڈی سی کمپلیکس میں پاکستان سیٹزن پورٹل پروگرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر جہلم کی متعدد شکایات درج ہوئی ہیں جن میں سے زیادہ تر کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے تمام افسران کو کارکردگی میں بہتری لانے اور پاکستان سٹریزن پورٹل کی تشہر کرنے کی ہدایت دی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل ) سید نذارت علی نے بتایا ہے کہ4963میں سے ابتک 4515درخواستوں کو حل کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر 470درخواستوں پر کام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے اجلاس میں بتایا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ اس سے ہمیں اپنے اندر موجودخامیوں کا پتہ چلتا ہے اور ہم پہلے سے زیادہ بہتر طریقے سے سروسز فراہم کرسکتے ہیں جس سے لوگوں کوحکومت کی فراہم کردہ سہولیات کو حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دیگر شکایات پر کام تیزی سے جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ جو ڈیٹاانٹر کیا جارہاہے اس کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے تاکہ شکایات کا بروقت ازالہ ہوسکے ۔
سید نذارت علی نے بتایا ہے کہ اس پورٹل پر درج شکایات کے بروقت ازالہ سے اپنی کارکردگی ظاہر کر سکتے ہیں۔انہوں نے تمام ذیلی محکموں کے افسران کو مذکورہ شکایت کنندہ سے رابطہ کرنے اور شکایت کا ازالہ کرنے کی ہدایت دی۔
اجلاس میں اے سی دینہ محمد عاطف ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، انچارج کمپلینٹ سیل یاسر محمود ، ایس این اے شکیل اختر، سپرنٹنڈنٹ محکمہ ایکسایز محمدانجم سمیت مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button