جہلم

پی ڈبلیو ڈی یونین مزدور رہنما کی ڈپٹی کمشنر جہلم سے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

جہلم: پی ڈبلیو ڈی یونین مزدور رہنما کی ڈپٹی کمشنر جہلم سے ملاقات، محنت کشوں کی قیادت نے مسائل سے آگاہ کیا، ڈپٹی کمشنر کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی ، وفد کی قیادت مرکزی نائب صدر حاجی محمد افضل بلوچ نے کی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پی ڈبلیو ڈی یونین کے مرکزی نائب صدر کی قیادت میں پی ڈبلیو ڈی یونین کے عہدیداروں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے ملاقات کی ، وفد میں حاجی سرفراز زونل چیئرمین ،چوہدری اسجد محمود ڈویژنل چیئرمین ، ملک ارشد محمودسب ڈویژنل چیئرمین ، ملک غلام مصطفی زونل وائس چیئرمین ،محمد مسکین زونل جائنٹ سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداروں نے ملاقات کی۔

پی ڈبلیو ڈی کے محنت کشوں کو پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کیا جس پر نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے پی ڈبلیو ڈی کے قائدین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

دوسری جانب محنت کشوں کی قیادت نے ڈپٹی کمشنر جہلم کو چارج سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور اپنی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button