جہلم

محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سی ڈی پراجیکٹ کی عمارت اور چار دیواری بھوت بنگلے میں تبدیل

جہلم: محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سی ڈی پراجیکٹ کی عمارت اوراس کی چار دیواری بھوت بنگلے کی منظر کشی کرنے لگی ، ارباب اختیار خاموش تماشائی ، عمارت میں کام کرنے والے ملازمین کی زندگیاں خطرے سے دوچار۔

تفصیلات کے مطابق محلہ عباس پورہ میں واقع محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی عمارت اور اس کی چار دیوار ی انتہائی بوسیدہ ہو چکی ہے ، ضلعی حکومت اور محکمہ بلڈنگ ساری صورتحال سے آگاہ ہونے کے باوجود کسی بڑے سانحہ کا انتظار کررہے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ مذکورہ ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کے سروں پر خوف کے سائے منڈلاتے رہتے ہیں۔

جہلم کی سماجی، رفاعی ، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری عمارت کے لئے فنڈز جاری کر کے نئی عمارت تعمیر کی جائے اور سرکاری عمارت کے اردگرد پختہ دیواریں تعمیر کی جائیں تاکہ ملازمین بلا خوف و خطر خدمات سرانجام دے سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button