جہلماہم خبریں

حلقہ پی پی 27کے صاف شفاف الیکشن کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ جہانزیب اعوان

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ پی پی 27کا صاف شفاف الیکشن کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں ڈی سی کمپلیکس کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، الیکشن کمشنر /ریٹرننگ آفیسرخورشیدعالم نے بتایا ہے کہ الیکشن کا انعقاد 14اکتوبر کو ہوگا ،239پولنگ سٹشنز پر تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔ اجلا س میں اے ڈی سی ریونیو خالد محمود، اے ڈی سی جی بلال فیروز جوئیہ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خورشید عالم، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ایجوکیشن طاہر محمود،محکمہ زراعت، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 کے افسران بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے تما م وسائل کے استعمال سے تیاریاں مکمل ہیں۔ انتخابات کے انعقاد کے قومی فریضہ کی ادائیگی کیلئے کسی بھی ناگہانی صورت کیلئے کا انتظام موجود ہے ۔ڈی سی جہلم نے ٹرانپورٹیشن اوربنیادی سہولیات کے سلسلہ میں اے سی پنڈدادنخان ، ایم سی افسران اور سیکریٹری ڈی آر ٹی اے کو ہدایت دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button