پنڈدادنخاناہم خبریں

مسلم لیگ ن بحرانوں کی زد میں، راجہ فاروق حلقہ پی پی 27سے تحریک لبیک کے امیدوار نامزد

پنڈ دادنخان: مسلم لیگ ن ضلع جہلم بحرانوں کی زد میں،28 سالہ سیاسی وابستگی ختم ،راجہ فاروق بھیلوال تحریک لبیک پاکستان کے PP27 سے امیدوار ہوں گے،جلالپورشریف میٹنگ میں نام فائنل ،سید نعمان شاہ این اے 67 راجہ فاروق 27 سے الیکشن لڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈ دادنخان میں غیر یقینی سیاسی صورتحال واضح ہوناشروع ہوگئی جبکہ مسلم لیگ ن کے دن بدن بحرانوں میں گرتی جا رہی ہے اور اس کو جماعت کے اندر سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

گزشتہ روز مسلم لیگ ن سے اپنی 28 سالہ وابستگی ختم کرکے جماعت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا کر راجہ فاروق نے تحریک لبیک پاکستان کے پلیٹ فارم سے صوبائی اسمبلی کے لئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس سلسلہ میںآستانہ عالیہ جلالپورشریف میں ایم اجلاس منعقد ہوا جس سید نعمان شاہ سید انوار،پیرعمران،عاصم رضوی،راجہ فاروق، ملک شوکت نے شرکت کی۔ راجہ فاروق پی پی پی 27 سے تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار ہوں گے جبکہ سید نعمان شاہ این اے 67 سے ایم این اے کے امید وار ہوںگے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button