جہلم

ضلع جہلم میں دیہات صفائی مہم کاغذی کارروائی اورفوٹو سیشن تک محدود

جہلم: ضلع بھرمیں دیہات صفائی مہم کاغذی کارروائی اورفوٹو سیشن تک محدود، نالیوں کا گندہ پانی سڑکوںپر نکلنے سے شہریوں میں موذی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ،ضلع بھر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، تنظیموں کے عمائدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے جہلم سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں دیہاتوں کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے پروگرام شروع کیا گیامگر ضلع جہلم کے بیشتر دیہاتوں میں تاحال ستھرائی کے حوالے سے کسی قسم کا آغاز نہیں کیا گیا اور نہ ہی ستھرائی صفائی کا مناسب انتظام کیا گیا بلکہ گندگی کے ڈھیر سڑکوں کے اردگرد انتظامیہ کو منہ چڑھا رہے ہیں ، نالیوں کا گندہ پانی سڑکوں پر آنے کیوجہ سے ایک طرف تو شہریوں کو روزمرہ کے کاموں کے لئے گھروں سے نکلنے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

دوسری جانب گندگی سے پیدا ہونے والے جراثیموں کیوجہ سے موزی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔شہریوںنے شدیداحتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی صرف کاغذی کارروائیوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

شہریوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ فرائض میں غفلت برتنے والے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دیہاتوں میں صفائی مہم کو شروع کروایا جائے تاکہ لوگ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button