لیموں، سبز مرچ، دھنیا، پودینہ، ادرک، لہسن، پیاز سمیت مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ

0

جہلم: عیدقربان قریب آتے ہی لیموں ،سبز مرچ ،دھنیا ،پودینہ ،ادرک ،لہسن ،پیاز سمیت مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ ،شہریوں کی چیخیں نکل گئیں ،پرائس کنٹرول کمیٹیاں عید کی چھٹیاں منانے اپنے گھروں کو لوٹ گئیں ،سبزی فروش دکاندار وں کی موجیں ،تحصیل انتظامیہ کی اس طرف کوئی توجہ ہی نہیںدی جارہی ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق عید قرباں قریب آتے ہی جہلم شہر وگردونواح میں سبزی فروشوں نے من مرضی کے نرخ مقرر کررکھے ہیں سرکاری نرخ ناموں کے مطابق پیا ز 50روپے فی کلو جبکہ دکاندار 85روپے ،لہسن چائنہ 220 تا300روپے ٹماٹر 55کی بجائے 100 ،سبز مرچ 65 کی بجائے 100 ،ادرک چائنہ 305روپے سے 400 روپے ،لیموں 90 کی بجائے 150 روپے ،آلو نیا 42کی بجائے 70روپے میں فروخت کررہے ہیں۔

شہریوں عمران، شہزاد ،منور ،صائم ،توحید ،انور ،فیضان ، خواتین فرزانہ ،سمیرہ ، راضیہ ،گلناز بی بی ، روزینہ سمیت دیگر نے کہا عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں تحصیل انتظامیہ ٹھنڈے دفاتر میں آرام نے کو ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ سے گرانفروشوں کی موجیں لگی ہوئیں ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.