جہلماہم خبریں

جہلم پولیس نے عید الاضحیٰ کے لئے سکیورٹی پلان جاری کر دیا

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس نے عیدالاضحیٰ کا جامع سیکورٹی پلان جاری کر دیا۔

عیدالاضحٰی کے موقع پر ضلع ہذا میں کل511جامع مساجد ، 10امام بارگاہوں ،5کھلے مقامات اور5 غیر مسلم عبادت گاہوں پر سیکورٹی اہلکاروں کی بائے نیم ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

عیدالاضحٰی کے موقع پر ضلع ہذا کے 320سیکورٹی اہلکار جبکہ 1000رضا کاروں کی ضلع ہذا کی مختلف جامع مساجد /عبادت گاہوں پر ڈیوٹیزتعینات کی گئی ہے۔

ضلع ہذا میں سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے04سپروائزری آفیسرز تعینات کئی گئے ہیں جو اپنے اپنے سرکل میں جملہ انتظامات کی براہ راست سپرویژن سرانجام دیں گے۔

ایس ایچ اوز ضلع ہذا تمام جوانوں کو وقتا فوقتا چیک کریں گے اور ان کو موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر بریف کریں گے اور الرٹ رہنے کی ہدایت کریں گے۔

مساجد /عبادگاہوں پر بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر اورCCTVکیمرہ جات چیکنگ کو موثر اور فعال بنایا جائے گا۔ مساجد /عبادت گاہوں کے ارد گرد پٹرولنگ موبائلز ،محافظ سکواڈ ز،ایلیٹ سیکشن اورQRFسیکشنز کو بھی تعینات کیا گیا ہے جو گشت کناں رہیں گے جو کہ مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نگرانی رکھیں گے۔

منتظمین عبادگاہوں سے عیدالاضحٰی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا ہے جو کہ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ SOPپر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

علاوہ ازیں عیدالاضحٰی کے موقع پر خصوصی پکٹس/ناکہ بندی پوائنٹس پر بھی ڈیوٹی تعینات کی گئی ہے جس کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا کہنا ہے کہ جملہ افسران و ملازمین کو دوارن ڈیوٹی عوام الناس سے حسن اخلاق اور خوش اخلاقی سے پیش آنے کے بھی احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ضلع جہلم میں امن و امان کو برقرار رکھنا ،عوام الناس کی جان عزت و آبرو کی حفاظت کرنا ضلع جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button