محکمہ تعلیم نے 10 اگست تک سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو سکول حاضر ہونے کا پابند کر دیا

0

پڑی درویزہ: آج سے 10اگست تک سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو سکول حاضر ہونے کا پابند کر دیا گیا ۔ دوران تعطیلات کنوینس الاؤنس بھی نہیں دیا جاتا خصوصاً دور دراز کے سکولوں میں تعینات خواتین اساتذہ کی طرف سے تشویش کا اظہار ، صوبائی وزیر تعلیم کو حکم پر نظر ثانی کرتے ہوئے خواتین اساتذہ کو استثنا دیں ۔مشترکہ مطالبہ

تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم کے تمام اساتذہ کو ڈسٹرکٹ مینجمنٹ آفیسر کی طرف سے بذریعہ موبائل میسج حکم دیا گیا ہے کہ وہ آج 18جولائی 2019ء سے اگلے ماہ 10اگست تک اپنے اپنے سکولوں میں پابند رہیں گے ۔ واضح رہے کہ دوران تعطیلات ہمارے معماران قوم کو سفری الاؤنس ماہانہ تنخواہ کے ساتھ ادا نہیں کیا جاتا کیونکہ اساتذہ کو اداروں تک سفر نہیں کرنا پڑتا ۔

مذکورہ حکم آنے کے بعد مرد اساتذہ کے علاوہ خصوصاً ایسی خواتین اساتذہ جو دور دراز کے دیہی علاقہ جات میں تعینات ہیں کے والدین اور گھروں میں ایک تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ دوران تعطیلات اتنا طویل سفر کرنا ان خواتین کے لئے نہ صرف دشوار ہو گا بلکہ عمومی مصروفیات بھی متاثر ہوں گی نیز سفری اخراجات کا سوال بھی موجود ہے ۔

اس سلسلے میں تحصیل سوہاوہ اور گردونواح کے علاقوں سے خواتین اساتذہ نے مشترکہ طور پر صوبائی وزیر تعلیم صوبہ پنجاب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ وقت کی نذاکت کو سامنے رکھتے ہوئے ڈی ایم او ضلع جہلم کے میسج پر نظر ثانی کریں اور اس گرمی ، حبس اور شدید برسات کے موسم میں خواتین اساتذہ کو بلا وجہ پریشانی سے محفوظ رکھنے کے لیے از خود نوٹس لیں اور خصوصی ہدایت کے ذریعے پورے صوبہ پنجاب میں خواتین اساتذہ کو مجوزہ حاضری سے استثنا دیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.