دینہ

منگلا روڈ دینہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، محکمہ ہائی وے کا عملہ غائب، جگہ جگہ بڑے گڑھے بن گئے

دینہ: منگلا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،محکمہ ہائی وے کا عملہ عرصہ دراز سے غائب ،جگہ جگہ بڑے گڑھے بن گئے ،مختلف جگہوں پر پانی کھڑا رہتا ہے ، عوامی نمائندوں نے بھی اس سلسلہ میں چپ سادھ لی۔

تفصیلات کے مطابق منگلا روڈ دینہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ،جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے بن گئے ،نالیوں کا پانی منگلا روڈ پر جگہ جگہ کھڑا رہتا ہے محکمہ ہائی وے کا عملہ کافی عرصہ سے منگلا روڈ سے غائب ہے ،منگلا روڈ کی صورت حال انتہائی ابتر ہو چکی ہے ،عوامی نمائندوں نے بھی منگلا روڈ کے حوالے سے چپ سادھ لی ہے ۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ منگلا روڈ کی تعمیر دوبارہ کی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے مسئلہ کو بھی حل کیا جائے کیونکہ بارشوں کے موسم میں منگلا روڈ دریا کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔

عوام الناس نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ منگلا روڈ کی تعمیر کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں جائیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button