جہلم

ڈپٹی کمشنر کا جہلم شہر کا دورہ، مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر /ایڈ منسٹریر میونسپل کارپوریشن جہلم محمد سیف انور جپہ نے ایم سی سٹاف کے ہمراہ صبح سات بجے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریر جہلم نے الصباح صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کروانے کے لئے شاندار چوک، چنگ چی سٹینڈ،اکرام شہید پارک،عقب رمضان بازار، مشین محلہ نمبر2 ،اولڈجی ٹی روڈ، ریلوے روڈ،سول لائینز اور دیگر جگہوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔ مزید بہتری لانے کے لئے حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا قردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button