جہلم

مرکزی انجمن تاجران کے وفدکی نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

جہلم: مرکزی انجمن تاجران کے وفدکی نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات ، انجمن تاجران کے وفد نے پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے ضلع جہلم میں خوش آمدید کہا ،قائم مقام صدر ملک اقبال،جنرل سیکرٹری خورشید بٹ ،شیخ محمد جاوید ،میجر (ر)چوہدری آصف اور خورشید احمد نے تاجروں کو درپیش مسائل اور الیکشن کے حوالہ سے آگاہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں تعینات ہونے والے نئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالستار ائیسانی سے مرکزی انجمن تاجران کے وفد نے قائم مقام صدر ملک اقبال اور سینئر تاجر راہنماء شیخ محمد جاوید کی قیادت میں ملاقات کی خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات کے دوران تاجر راہنماؤں نے تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جبکہ مرکزی انجمن تاجران کے مستقبل قریب میں ہونے والے الیکشن کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button