جہلماہم خبریں

ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ چوہدری فرخ الطاف

جہلم: چوہدری فرخ الطاف نے کہا ہے کہ ہمارا ایجنڈا لوگوں کی بلاتفریق خدمت کرنا ہے ، پاکستان کا مستقبل روشن جبکہ اپوزیشن کا تاریک ہے ، ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ، حکومت لوگوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ ترقی اور خوشحالی کا سفر بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام کوکورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں جب کہ (ن) لیگ کی قیادت عوام کی بجائے شریف خاندان کا دردستا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے تمام اداروں کو آزاد ماحول میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا تو کرپشن کے بڑے بڑے بت اور مافیا زکی چیخیں نکلنا شروع ہو گئیں ، جن چیخوں کی آوازیں عوام اپنے گھروں میں سن رہے ہیں ،ملک اور قوم کا پیسہ لوٹنے والے کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہو ں انہیں ہر صورت کرپشن کا حساب دینا پڑے گا ملک لوٹنے والوں کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ قومی خزانے سے لوٹی ہوئی دولت واپس جمع کروا دیں۔

چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں تعلیم صحت اور سماجی ترقی کے شعبوں کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے اب وہی لوگ حکمرانی کریں گے جو حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ،حکومت نے مالی سال میں عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں اور عوامی مسائل اورانکے حل کے لیے کوشاں ہے موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے اور تمام اضلاع کو یکساں ترقی کے مواقع دے رہی ہے، عوام مسائل کے حل کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button