جہلم

ڈائریکشن سکول پنڈی خیرا میں سالانہ نتائج کی تقریب، ڈی پی او جہلم نے انعامات تقسیم کئے

جہلم: ڈائریکشن سکول پنڈی خیر امیں سالانہ نتائج کی تقریب، مہمان خصوصی ڈی پی اوشاکر حسین داوڑتھے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکشن سکول جہلم میں سالانہ نتائج کے سلسلہ میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ڈی پی او جہلم شاکر حسین تھے جبکہ سی ای او سید ولایت اللہ شاہ، میڈم کوثر سلیم اورسکول ڈائریکٹرزمہر عمران احمد،مرزا عمران بیگ نے خصوصی شرکت کی۔

ڈی پی او جہلم نے پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے اور شہر سے دور دیہاتی علاقوں میں ایک عالمی معیار کے سکول کے نظام کو سراہا۔مہر عمران اور مرزا عمران بیگ نے ڈی پی او شاکر حسین داوڑ کے ساتھ ایم او یو سائن کی جس کے تحت سکول میں پنجاب پولیس کے ملازمین کے بچوں کو نصف فیس میں جبکہ پولیس شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی ۔

ڈی پی او جہلم نے پولیس ملازمین کے بچوں کے لئے سہولت کا اعلان کرنے پر سکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button