جہلم

ماہ جنوری کی پنشن نہ ملنے پر ریٹائرڈ میونسپل ٹیچرز کسمپرسی و فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ پنجاب ٹیچر یونین

جہلم: پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکز ی صدر چوہدری سرفراز، سجاد اکبر کاظمی ، رانا لیاقت علی ، سعید نامدار نے کہا ہے کہ ماہ جنوری کی پنشن نہ ملنے پر ریٹائرڈ میونسپل ٹیچرز کسمپرسی و فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں کیونکہ انہیں تاحال پنشن کی ادائیگی نہیں ہو سکی۔بزرگ پنشنرز اساتذہ کی زندگیاں اجیرن ہیں اور وہ بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب تو پنشرز کو قابل احترام شہری کا درجہ دینے کا جا بجا اعتراف کرتے ہیں مگر کتنے ہی مرد و خواتین اور بیوہ اساتذہ ماہ جنوری کی پنشن سے ابھی تک محروم ہیں ۔ روزانہ چکر لگوائے جاتے ہیں مگر قسمت یاوری ابھی تک نہیں ہوئی۔

وزیر اعلی پنجاب، وزیر تعلیم پنجاب اور سیکرٹری سکولز پنجاب سے مطالبہ ہے کہ ریٹائرڈ بزرگ اساتذہ کو پنشن کی ادائیگی جلد از جلد کرائی جائے اور پنشن روکنے والے ذمہ داران کا محاسبہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button