جہلم

عید الاضحی پر صفائی آپریشن کو مثالی بنانے پر میونسپل کارپوریشن کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی نگرانی میں عید الاضحی پر صفائی ستھرائی کے بہترین اور بروقت انتظامات کیے، عید الاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات اورمون سون کی بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے خصوصی حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے گئے، بلخصوص عیدگاہوں،مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کو خصوصی اہمیت دی گئی۔

عید الاضحی صفائی آپریشن کو مثالی بنانے پر میونسپل کارپوریشن کی پوری ٹیم کو مبا ر کبا د دیتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی حدود میں درجنوں سینٹری ورکرز پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئیں، شہریوں کی جانب سے آنے و الی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے صفائی ستھرائی کروائی گئی اور سینٹری سپروائزروں کو متاثرہ جگہ کی صفائی ستھرائی کرنے کے بعد تصویریں اپ لوڈ کرنے کا پابند بنایا گیا تاکہ شہر کو بدبو اور تعفن سے پاک رکھا جا سکے ۔

واضح رہے کہ عیدا لاضحی کے تینوں رو ز صبح 6 بجے سے را ت گئے تک بلا تعطل میونسپل کارپوریشن کی جا نب سے الائشیں اٹھا نے کا سلسلہ جا ر ی رہا تما م الا ئشو ں کو شہر سے با ہر زیر زمین دفن کیا گیا۔ شہری ، سماجی، رفاعی ، فلاحی حلقوں نے عیدکے موقع پر صفائی کے مثالی انتظامات ،سڑکوں ،گزرگاہوں پرپانی کا چھیڑکاؤ ،سڑکوں اور فلتھ ڈپوؤں کے گردچونے کی لائنیں اورگردونواح کو صفائی کے حوالے سے بہترانتظا ما ت کوسراہا۔

چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملک زاہد خلیل نے شہریوں کے تعاون کوسراہا اور کہاکہ عوام کے تعاون کے بغیرصفائی ستھرائی کے بہترانتظامات ممکن نہیں میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر اور انکا عملہ علی ا لصبح6 بجے سے رات گئے تک سڑکوں پر ٹریکٹر ٹرالیوں اور لوڈر رکشوں کے ساتھ سڑکوں اور گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کی نگرانی کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ شہری اوجڑیاں باقیات گھروں سے اٹھااٹھا کر گلی محلوں اور سڑکوں پر پھینکتے رہے اور میونسپل کارپوریشن کا عملہ قربانی کے جانوروں کی باقیات اٹھا کر ٹھکانے لگاتا اور تلف کرتا رہا یہ ہی وجہ ہے کہ عید کے تینوں ایام میں شہر کے تمام فلتھ ڈپو اور پوائنٹس صاف ستھرہ کرنے کے ساتھ ساتھ جراثیم ختم کرنے کی غرض سے وہاں چونا پھینکا جاتا رہا تاکہ بدبونہ پھیلے۔

شہری سماجی رفاحی فلاحی مذہبی تنظمیوں کے عمائدین نے میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر، چیف آفیسر اور شعبہ سینٹیشن کے عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر چیف آفیسر سمیت شعبہ سینیٹیشن کے چیف سینٹری انسپکٹر سپروائزرز ، سینٹری ورکرز جو عید کے ایام میں بھی اپنی فیملیوں بچوں کو وقت دینے کی بجائے شہرمیں رہ کر صفائی ستھرائی کے فرائض سرانجام دیتے رہے جو لائق تحسین ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button