پنڈدادنخان

فوڈ اتھارٹی کی پنڈدادنخان میں دوسری بڑی کارروائی، جعلی مشروبات کی ہزاروں بوتلیں اور جوس برآمد

پنڈدادنخان: نواحی علاقہ للِہ ٹاؤن میں فوڈ اتھارٹی نے ایک ہفتہ میں دوسری بڑی کارروائی کی، جعلی مشروبات کی ہزاروں جعلی مشروبات اور جوس تلف کر دیئے گئے۔

للِہ ٹاؤن میں غلہ منڈی میں واقعہ (ح ش) نامی دوکاندار کے گودام کو سیل کر کے ہزاروں جعلی مشروبات کی بوتلیں جوس برآمد کر کے للِہ کے باہر برساتی نالے میں تلف کر دی گئی جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔

چند دن قبل بھی فوڈ اتھارٹی نے للِہ میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی مشروبات کی چھ ہزار سے زائد بوتلیں برآمد کر کے تلف کی تھی، موسم گرما کی آمد سے قبل ہی ماہ رمضان المبارک میں تحصیل بھر میں جعلی مشروبات کی فروخت جاری ہے۔

سماجی حلقوں نے فوڈ اتھارٹی کی کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کا دائر کار وسیع کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button