سوہاوہ

سوہاوہ پولیس نے ایک اور جوئے کی بازی الٹ دی، 7 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

سوہاوہ: شاکر حسین ڈاوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں سوہاوہ پولیس نے ایک اور جوئے کی بازی الٹ دی، 7 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نذیر احمد SIتھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے ڈھوک میر باز کے نزدیک کسی میں کامیاب ریڈ کر کے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 7قماربازوں آصف ظفر ولد ظفر اقبال، محمد اویس ولد محمد صدیق سکنائے گوجر خان ضلع راولپنڈی، طیب اویس ولد بابر شہزاد، عادل حسین ولد عابد حسین، محمود حسین ولد ولائیت حسین، محمد فرحان ولد محمد سفیر اور زین العابدین ولد قدیر احمد سکنائے سوہاوہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس نے داؤ پر لگی رقم مبلغ 16ہزار روپے اور آلات قمار بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button