جہلماہم خبریں

جہلم میں نجی بینک میں نوسرباز شہری سے 2 لاکھ روپے لے کر رفو چکر ہوگیا

جہلم: نجی بینک میں نوسرباز شہری سے دولاکھ روپے لیکر رفو چکر ہوگیا، بینک عملہ پولیس اور متاثر شخص کے ساتھ تعاون کرنے سے انکاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں سی ایم ایچ روڈ پر واقع نجی بینک سے شہری نے دو لاکھ روپے نکلوائے تو کاونٹر پر ساتھ کھڑے شخص نے کہاکہ مجھے دو میں رقم گن کر دیتا ہوں تو نوسرباز رقم لیتے ہی شہری کو دوسری طرف مصروف کرکے بینک سے رفو چکر ہوگیا۔
نوسرباز نہ ملنے پر متاثر شخص نے بینک عملے کو بتایا اور پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کی تو بینک عملے نے پولیس اور متاثر شخص سے تعاون کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button