جہلم

میونسپل کارپوریشن جہلم کی انتظامیہ کورونا اور رمضان بازاروں کے چکروں میں صفائی ستھرائی کو نظر انداز کر بیٹھی

جہلم: میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ کورونا وائرس اور رمضان بازاروں کے چکروں میں صفائی ستھرائی کو نظر انداز کر بیٹھی، شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں کچرے کے ڈھیر، شہری سراپا احتجاج، ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہرکے گلی محلوں سمیت ملحقہ علاقوں میں گندگی کے ڈھیرمیونسپل کارپوریشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے ، شہری آبادیوں میں تعفن اور بدبو کے پھیلنے سے شہری اور معصوم بچے موذی امراض کا شکار ہو سکتے ہیں۔

میونسپل کارپوریشن کے شعبہ سینٹیشن کے ذمہ داران کی عدم دلچسپی کیوجہ سے اندرون شہر کے گلی محلے فلتھ ڈپو میں تبدیل ہو چکے ہیں ، جس سے واضع ہوتا ہے کہ میونسپل کارپوریشن اپنی بنیادی ذمہ داریاں ادا کرنا بھول چکی ہے ۔ جب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور رمضان بازار کے انعقاد کے ساتھ ہی شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔

کئی کئی دن شہر میں صفائی کا عملہ صفائی کرنے کی بجائے ادھر اُدھر بیٹھ کر وقت گزاردیتا ہے جسکی وجہ سے ، گلی محلوں کے اندر واقع خالی پلاٹ گندگی کے ٹیلوں سے بھرے دکھائی دیتے ہیں ، گندگی کے ٹیلوں کی وجہ سے مچھروں، مکھیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ، ڈینگی، ملیریا جیسی موزی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

شہریوں نے کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ شہرسمیت ملحقہ علاقوں کے گلی محلوں کی صفائی ستھرائی کروائی جائے تاکہ معمر بزرگوں سمیت معصوم بچے بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button