عمران خان کی پنڈدادنخان آمد، فواد چوہدری کے مرکزی رابطہ دفتر میں مشاورتی اجلاس کا انعقاد

عمران خان کا تحصیل پنڈدادنخان میں آمد پر جگہ جگہ تاریخی استقبال کیا جائیگا۔ چوہدری فوق شیرباز

0

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے امیدواربرائے قومی اسمبلی چوہدری فواد حسین کے مرکزی رابطہ دفتر میں ضلع جہلم کی متعدد یونین کونسلوں کے چیئرمینوں ، وائس چیئرمینوں ، کونسلروں سمیت کارکنوں کا مشاورتی اجلاس ہوا

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 14 مارچ بروز بدھ کو جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان ، کھیوڑہ ، لِلہ ، ٹوبہ ، احمد آبادسمیت دیگر مقامات پر بھرپور استقبال کرنے کے لئے لائحہ عمل اختیار کیا گیااور جہلم شہر کی تمام وارڈز کے کونسلروں ،سابق امیدواروں، ورکروں ، عہدیداروں ،کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔

چوہدری فواد حسین کے بھائی چوہدری فوق شیرباز کو یقین دہانی کرائی کہ ضلع جہلم کی تمام یونین کونسلوں سے کارکنان قافلوں کی شکل میں پنڈدادنخان میں پہنچیں گے ، جہاں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تاریخی استقبال کیا جائیگا، چوہدری فواد حسین کی طرف سے عمران خان کے استقبال کے لئے تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا گیاہے اس حوالے سے تحصیل پنڈدادنخان کے عہدیداروں و کارکنوں کو سیکورٹی سمیت تمام معاملات کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں۔

اس حوالے سے چوہدری فوق شیر باز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد کاضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں آمد پر جگہ جگہ تاریخی استقبال کیا جائیگا اورضلع جہلم کے غیور لوگ ثابت کریں گے کہ حلقہ این اے 63 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر انہوں نے پاکستان تحریک کو بھرپور کامیاب بنانے کے لئے ووٹ دیئے جہلم کے باشعور لوگ اس سال بھی عام انتخابات میں تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو ہی کامیاب بنائیں گے تاکہ ملک میں تبدیلی آسکے اور عمران خان وزیر اعظم بن کر ملکی حالات کو کرپشن ، بدعنوانی ، لاقانونیت سے پاک کر سکیں ۔

اس موقع پر ضلع جہلم کی متعدد یونین کونسلوں کے چیئرمینوں ، وائس چیئرمینوں، کونسلروں سمیت کارکنوں و دیگر شامل تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.