سوہاوہاہم خبریں

مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم قابل تحسین عمل ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید

سوہاوہ: سماجی کارکن ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیا کی جانب سے سوہاوہ میں عید الاضحی سے قبل 230سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ تقریب گورنمنٹ ڈگری کالج سوہاوہ میں منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید تھی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے فرحت کمال ضیاء کی اس کاوش کو سراہا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم قابل تحسین عمل ہے۔

اس موقع پر فرحت کمال ضیا نے کہا کہ عید جیسے تہواروں پر ہمیں معاشرے کے غریب اور نادار طبقات کو مدنظر رکھنا چاہیے، عید پر ہمیں بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستحقین کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button