سید ابرار کنول کے بڑے بھائی سید اقرار حسین شاہ نواحی علاقہ چھبر سیداں میں انتقال کر گئے

0

پڑی درویزہ: معروف اردو اخبار کے سابق سب ایڈیٹر سید ابرار کنول کے بڑے بھائی سید اقرار حسین شاہ نواحی علاقہ چھبر سیداں میں انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی عمر 70سال سے زائد بتائی گئی ۔ مرحوم کے پسماندگان میں دو بیوگان ، ایک بیٹا اور تین بیٹیاں شامل ہیں ۔ مرحوم کی نماز جنازہ چھبر سیداں کے قبرستان میں ادا کی گئی۔ نما ز جنازہ کی امامت سید امیر احمد شاہ نے کی ۔

نماز جنازہ کے اجتماع میں سابق ڈی ایس پی سید مشیر علی شاہ کے بیٹے ڈاکٹر سید طاہر حسین شاہ ، پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر اور سابق امیدوار برائے ایم پی اے مرزا عبدالغفار ، پی پی پی تحصیل سوہاوہ کے نائب صدر سید امجد علی بخاری ، سابق ممبر ضلع کونسل جہلم سید صغیر علی بخاری ، سابق چیئر مین یونین کونسل پھلڑے سیداں سید ذیشان حیدر ایڈووکیٹ ، سابق امیدواران برائے چیئر مین ملک عمران احمد اعوان ، ملک محمد بنارس ، سجادہ نشین دربار عالیہ چھبر سیداں پیر سید غلام علی شاہ اور دیگر کئی سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.