محکمہ ماحولیات کی نااہلی، دھواں چھوڑتی گاڑیوں نے شہریوں کو اعصابی مریض بنا دیا

0

جہلم: محکمہ ماحولیات کی نااہلی دھواں چھوڑتی گاڑیوں نے شہریوں کو اعصابی مریض بنا دیا ، محکمہ ماحولیات کے ذمہ داران نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی، شہری سانس ، دمہ، کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، شہریوں کاڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹرز اور محکمہ ماحولیات کی مک مکا مہم کے باعث اندرون شہر کی سڑکوں پر کھٹارہ رکشوں،گاڑیوں اور شور پیدا کرنیوالے چنگ چی رکشوں، دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی بھر مار نے شہریوں کو اعصابی امراض میں مبتلا کرنا شروع کررکھا ہے۔

شہر کے اہم چوک ،چوراہوں اور اندرونی سڑکوں پر ایسی گاڑیاں ، چنگ چی رکشے، موٹر سائیکلیں، آٹو رکشے دندناتے پھرتے ہیں جس سے شہر کی ہوا آلودہ اور شہریوں کا سانس لینا محال ہو چکا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کا زہریلا دھواں جگر پھیپھڑے اور سانس کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ جلد کی بیماریوں کو بھی جنم دیتا ہے اس سے ٹی بی کا خطرہ بھی لاحق ہو سکتا ہے شہر کے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.