پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ، جنسی بھیڑیوں کی 2 بچوں سے بدفعلی

تحصیل پنڈدادنخان میں جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات، نواحی گاؤں بھیلوال میں بچے سے بدفعلی جبکہ جلالپور شریف 16 سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش، ملزمان نازیبا ویڈیو بناتے رہے، دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج، بڑھتے ہوئے جنسی زیادتی کے واقعات پر سماجی حلقوں کا اظہار تشویش۔

تحصیل پنڈدادنخان میں جنسی زیادتی کے واقعات بڑھنے لگے، نواحی گاؤں بھیلوال میں بچے سے بدفعلی کا واقعہ پیش آیا، تھانہ للِہ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

دوسرا افسوسناک واقعہ تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ میں پیش آیا جہاں پر ملزمان 16 سالہ ذہنی طور پر معذور بچے سے نازیبا حرکات کرتے رہے اور ساتھ بچے کی ویڈیو بناتے رہے، تھانہ جلالپور پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

تحصیل بھر میں جنسی زیادتی کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں، تھانہ للِہ اور تھانہ پنڈدادنخان ایریا میں اجتماعی زیادتی کے دو الگ الگ واقعات پیش آ چکے ہیں۔ سماجی حلقوں نے جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button