جہلماہم خبریں

جہلم آمد پر کارکنوں کی جانب سے مریم نواز کا استقبال، نامعلوم شخص نے مریم نواز پر میڈیا کا لوگو پھینک دیا

جہلم: مریم نواز کی جہلم آمد، کارکنوں کی جانب سے استقبال کیا گیا، نامعلوم شخص نے مریم نواز پر میڈیا کا لوگو پھینک دیا، مریم نواز خطاب کئے بغیر روانہ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اس وقت آزاد کشمیر میں موجود ہیں جہاں ایک طرف وہ انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں اور ریلیوں سے خطاب کر کے کارکنان کا جوش بڑھا رہی ہیں وہیں آزاد کشمیر کے خوبصورت مقامات سے بھی لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

مریم نواز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کافی متحرک ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ریلیوں بھی اپنے پرجوش خطابات کے ذریعے حکومت کو بھی آڑھے ہاتھوں لے رہی ہیں تاہم آج ریلی کے دوران جہلم میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جب ایک شخص کی جانب سے مریم نواز پر میڈیا کا لوگو پھینکا گیا۔ آزاد کشمیر جاتے ہوئے مریم نواز کا سوہاوہ، دینہ اور جہلم پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا گیا۔

دینہ اور جہلم میں مریم نواز کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اس دوران جہلم میں ایک شخص نے ان پر میڈیا کا لوگو پھینک دیا، ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات کیلئے الیکشن کمپین کے سلسلہ میں بھمبر جانا تھا جب وہ سوہاوہ پہنچی تو سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد اور ورکروں نے، اسی طرح دینہ میں سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کے علاوہ عہدیداروں اور ورکروں نے جبکہ جہلم میں جادہ جی ٹی روڈ پر مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری بلال اظہر کیانی، سابق رکن قومی اسمبلی راجہ محمد اسد خان، سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سعید اقبال کے علاوہ حلقہ جموں 6سے راجہ محمد صدیق نے اپنے ورکروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button