دینہاہم خبریں

دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر مسافروں سے بھری بس اُلٹ گئی، 5 افراد شدید زخمی

دینہ: جی ٹی روڈ پر مسافروں سے بھری بس موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے اُلٹ گئی ،5افراد شدید زخمی ،حادثہ کا شکار ہونیوالی بس میں چیخ و پکار مچ گئی ،ریسکیو 1122کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ کے قریب جی ٹی روڈ ٹوٹل پمپ کے مقام پر راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافروں سے بھری بس نمبر ی LES-9293اچانک سامنے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے جی ٹی روڈ پر اُلٹ گئی جس سے بس میں چیخ و پکار مچ گئی۔

بس اُلٹنے سے 5افرا د عبدالغفار ولد ابراہیم سکنہ نارووال ،جابر حسین ولد الطاف سکنہ سیالکوٹ ،علی حسن ولد غلام مصطفی سکنہ سیالکوٹ اور دیگر زخمی ہو گئے ،اطلا ع ملتے ہی ریسکیو 1122اور پولیس تھانہ دینہ موقع پر پہنچ گئی ،ریسکیو 1122نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچا دیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button