جہلم

بلدیہ جہلم کے نائب قاصد محمد قیوم محلہ اسلام پورہ میں وفات پا گئے

جہلم: بلدیہ کے نائب قاصد محمد قیوم محلہ اسلام پورہ میں وفات پا گئے، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات اور بلدیہ افسران ، ملازمین کی شرکت ، مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ جہلم میں طویل عرصہ سے خدمات سرانجام دینے والے نائب قاصد محمد قیوم محلہ اسلام پورہ میں وفات پاگئے، مرحوم دل کے عارضہ میں مبتلا تھے۔

مرحوم کی نماز جنازہ محلہ اسلام پورہ کے گراونڈ میں ادا کی گئی جس میں ایم پی اے چوہدری لال حسین، چیف آفیسر راشد گجر، چیئرمین بلدیہ مرزا راشد ندیم سمیت بلدیہ کے افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد ان کو مقامی قبرستان میں سپر دخاک کردیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button