دینہاہم خبریں

گھریلو رنجش؛ دینہ میں کار سوار افراد کی ایک شخص پر ڈنڈوں مکوں کی بارش، ملزمان گرفتار

دینہ: گھریلو رنجش کی وجہ سے دینہ شہر میں دن دیہاڑے کار سوار افراد کی غلہ منڈی کے قریب ایک شخص پر ڈنڈوں مکوں کی بارش ،عوام کے چھڑانے پر بھاگ نکلے ،پولیس کو اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ دینہ اور چوکی انچارج کی بروقت کاروائی ملزمان گرفتار،مقدمہ درج ۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز چار افراد جن کا تعلق گجرنوالہ سے تھا ایک کار نمبری LWB609 برنگ سفید میں آئے اور غلہ منڈی کے پاس اسد جو کہ اپنے والد محمد اسلم کو غلہ منڈی دوکان پر چھوڑ کر واپس آ رہا تھا کو روک کر ڈنڈوں اور مکوں سے مارنا شروع کر دیا اور زخمی کر دیا،جس پر موقعہ پر موجود عوام نے بیچ بچاؤ کروایا۔

اسی دوران ملزمان نے موقعہ پاتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی ،جس کی اطلاع بروقت ملنے پر ایس ایچ او تھانہ دینہ ملک نثار اور چوکی انچارج ہمراہ ٹیم نے گاڑی کا تعاقب کیا اور ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

ملزمان کی شناخت کرنے پر ان کے نام عثمان بٹ ،علی جان،شفاعت علی اورعبدالرؤف جو کہ گجرانوالہ کے رہائشی تھے اور جن کو اسد کے سالے عطاالحق کے دوست عبدالباسط نے بجھوایا تھا ،جھگڑے کی وجہ گھریلو رنجش تھی ،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button