دینہاہم خبریں

دینہ کے نواحی علاقہ میں 2 گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 4 افراد شدید زخمی

دینہ: دینہ کے نواحی علاقہ نکودر چوک میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ،چار افراد زخمی، زخمیوں کو فوری پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلا کینٹ کی حدود نکودر چوک میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

خالد حسین ولد عدالت، فہیم ولد نعیم اقبال قاسم ولد انصر، اشفاق ولد نامعلوم کو فائر نگ کر کے زخمی کر دیا گیا، تمام زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے فائرنگ کی وجہ پرانی دشمنی بتائی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کے فوری احکامات پر پولیس کی بھاری نفری کو موقع پر بھجوا دیا گیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے احکامات جاری کردیئے۔

ریسکیو1122نے تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close