پڑی درویزہ

سابق امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل پھلڑے سیداں ملک عمران احمد کے چچا انتقال کر گئے

پڑی درویزہ: سابق آزاد امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل پھلڑے سیداں ملک عمران احمد اعوان، ملک عثمان احمداعوان برادران کے چچا ملک محمد شریف انتقال کر گئے ۔

مرحوم کی عمر 75سال تھی ۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ ،تین بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں ۔ مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں چھبر سیداں میں ادا کی گئی، نماز جنازہ کی امامت سید محمد شاہ نے کی ۔

نماز جنازہ کے بڑے اجتماع میں عوام کی کثیر تعداد کے علاوہ سابق ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول پڑی درویزہ سید سعید احمد شاہ ، چیئرمین یونین کونسل پنڈمتے خان سید گلبہار شاہ کے ساتھ ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم اور ضلع چکوال کی بڑی سیاسی و سماجی شخصیات کی اکثیرت بھی شامل تھی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button