جہلماہم خبریں
ٹرینڈنگ

جہلم میں زمین کے تنازعے پر تصادم، نوجوان صحافی کا حقیقی چچا جاں بحق، دو کزن شدید زخمی

جہلم: نوجوان صحافی نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر عبدالرحمٰن گجرپر قاتلانہ حملہ، تھانہ صدر کے علاقہ ٹھٹھی گجراں میں زمین کے تنازعے پر نوجوان صحافی عبدالرحمٰن گجر اور اس کے رشتے داروں پر قاتلانہ حملہ دو کزن شدید زخمی ، حقیقی چچا تشدد کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم تھانہ صدر کے علاقہ ٹھٹھی گجراں میں زمین کے تنازعے پر نوجوان صحافی نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر عبدالرحمٰن گجراس کے کزن شاہد اکرام، طاہر اکرام ،حقیقی چچا شبیر احمد ولد دیوان علی پر مخالفین نے زمین کے تنازعے پر حملہ کرکے آہنی راڈوں سے شدید زخمی کردیا۔

عبدالرحمٰن کے چچا شبیراحمد موقع پر جان کی بازی ہار گئے جبکہ عبدالرحمٰن ولد محمد اسلام ، طاہر اکرام، شاہد اکرام پسران محمد اکرام کو شدید زخمی کر دیا جنہیں تشویشن ناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس چوکی کالا گجراں نے نامزد ملزمان 1محمد افضال ولد محمد صادق، 2 محمد عمران ولد محمد صفدر، 3 انصر محمود ولد محمد صادق، 4 زاہد سلیم ولد محمد سلیم، 5 زیشان بشیر ولد محمد بشیر، 6 محمد زبیر ولد محمد شریف، 7 نوید اشرف ولد محمد اشرف سکنائے ٹھٹھی گجراں کے خلاف زیر دفعہ 302 ت پ، 147 ت پ، 149 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button