جہلم

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میںجہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 10 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے2کس زیر تفتیش مقدمہ کے ملزمان سے 2عدد پسٹل30بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان سے 2عددپسٹل30بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ جلالپور شریف نے کارروائی کرتے ہوئے3 ملزمان سے1عددپسٹل30بور معہ روندز اور82لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ پنڈدادنخان نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان سے 2کلو380گرام چرس اور7لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button