دینہاہم خبریں

ٹک ٹاک کے شوق نے دینہ کے 15 سالہ لڑکے کی جان لے لی

دینہ میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے 15سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق،حادثہ میں جاں بحق ہونیوالا نوجوان 2بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، والدین پر غشی کے دورے ،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیا محلہ ریلوے سٹیشن دینہ کا رہائشی 15سالہ نوجوان ابراہیم عرف ابی ولد یاسر بٹ شام کے وقت دینہ ریلوے پُل پر ٹک ٹاک بنا رہا تھا کہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ گیا ،ٹرین کی زور دار ٹکر سے نوجوان سر بری طرح مسخ ہو گیاجس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

جاں بحق ہونیوالا نوجوان ابراہیم 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا ،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ موقع پر پہنچ گئی ،نوجوان کا والد مزدوری کے سلسلہ میں دبئی میں مقیم تھا اطلاع ملتے ہی پاکستان پہنچ گیا والدین پر غشی کے دورے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close