ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور ڈی پی او سید حماد عابد کی للِہ میں کھلی کچہری، عوام شکایات کے انبار لگا دیئے

0

پنڈدادنخان: ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے رورل ہیلتھ سینٹر للِہ تحصیل پنڈ دادنخان میں 27ویں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے بارے 22 سے زائد درخواستیں وصول کی گئیں جن پر فوری کارروائی کے لئے ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر)سید حماد عابد نے تحصیل پنڈ دادنخان آر ایچ سی للِہ سرکاری ہسپتال کے سبزہ زار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور مقامی افراد کی درخواستوں پر عمل درامد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

کھلی کچہری کے موقع پر ضلع بھر سے متعدد سائلین کی طرف سے متعدد تحریری درخواستیں دی گئیں جن میں ریوینیو، محکمہ صحت،تعلیم، ہائی ویز، ایم سی، پانی کے مسائل،گھریلو مسائل،علاقائی مسائل،اور پولیس کے بارے تھیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد اورڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت تمام افسران کھلی کچہریوں میں دی جانے والی درخواستوں پر کام کر رہے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل سید نذارت علی، اے سی پنڈ دادنخان احمد فراز،ڈی ایس پی پنڈ دادنخان، ڈی ائچ او ڈاکٹر میاں مظہر حیات ،سی ای او ایجوکیشن سید مظہر اقبال، نمائندہ ریسکیو1122، سیکریٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین، نمائندہ لائیوسٹاک، محکمہ سول ڈیفنس، لوکل گورنمنٹ، تمام متعلقہ ایس ایچ اوزاور دیگر تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.