جہلم

پنجاب فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ 2014 کے تحت غریب و مستحقین طلباء طالبات کیلئے داخلے شروع

جہلم: ضلع جہلم میں پنجاب فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ 2014 کے تحت تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں غریب و مستحقین طلباء طالبات کا داخلہ شروع ہو گیا۔ ہر پرائیویٹ سکول میں بچوں کی تعداد کا 10فی صد طلباء و طالبات غریب و مستحق طلبا ہو ں گے اور پرا ئیوٹ سکولز انہیں مفت تعلیم دیں گے ۔

نرسر ی / کے ۔جی تا ہشتم جماعت تک اپنے نزدیکی پرائیوٹ سکولز میں بچوں کو داخلہ دلوانے کے خواہشمند خواتین وحضرات درخواست فارم ہر تحصیل کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(مردانہ) کے آفس سے حاصل کر سکتے ہیں اور اس طرح مفت تعلیم سے استفادہ کر سکتے ہیں ۔

یہ درخواست فارم مندرجہ ذیل ویب سائیٹ سے بھی ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

درخواست فارم رجسٹرار ڈیپارٹمنٹل امتخانات چیف ایگزیکٹیو آفیسر (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی)ضلع جہلم آفس میں جمع کروانے کی آخری 8 اکتوبر 2018 مقرر کی گئی ہے۔ درخواست کے ساتھ فارم ب ، والد/ والدہ/ سرپرست کے شناختی کارڈکی کاپی/ موجودہ سکول کے ہیڈ کی طرف سے تعلیمی کارکردگی/کوائف کی تصدیق لف کرنا ہونگے۔

درخواست فارم ڈاؤن کرنے کیلئے ویب سائٹ وزٹ کریں: www.jhelum.edu.pk

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button