دینہ

سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز کا ’’نیکی کی ٹوکری‘‘ پراجیکٹ دینہ میں بھی شروع

دینہ: جہلم شہر کی سب سے معروف اور متحرک سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز کا پراجیکٹ نیکی کی ٹوکری تحصیل دینہ میں بھی شروع کر دیا گیا ہے اس پراجیکٹ کے تحت مستحق افراد کو دن اور شام کے اوقات میں مفت روٹی فراہم کی جارہی ہے۔
اس حوالے سے چیئرمین اسفند یار اسد نے بتایا کہ اللہ کے کرم سے یہ پراجیکٹ انتہائی تیزی سے جاری ہے اور مستحق افرا دکی عزت نفس کا خیال کرتے ہوئے ان کو مفت روٹی کی سہولت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک مفت روٹی کا پراجیکٹ 50سے زائد تندوروں اور تین تحصیلوں میں شروع ہو چکا ہے ہر روز سینکڑوں ضرورت مند گھرانے مستفید ہو رہے ہیں ۔
چیئرمین کیئر ٹیکرز نے کہا کہ ہمارا مقصد مستحق افرادکی خدمت ہے اور یہ کام اپنی مدد آپ کے تحت ہو رہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button