جہلم

انسداد ڈینگی کیلئے ضروری ہے کہ تمام سرکاری محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کریں۔ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے ضروری ہے کہ تمام سرکاری محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کریں لوگوں کو آگاہی دیں اپنے دفاتر،سرکاری رہائش گاہوں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے کوئی غفلت نہ کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج انسداد ڈینگی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بھی اپنے گھروں کو صاف رکھنے کے لئے ترغیب دی جائے اور اس بات سے آگاہ کیا جائے کہ گھرو ں میں واٹر کولر،فریج،گملوں،چھتوں پر کھڑا ہونے والا پانی ڈینگی مچھر کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے ہمیں اجتماعی طور پر انسداد ڈینگی کے لئے طے شدہ ایس او پیز پر عمل در آمد کرنا ہے تاکہ اس مرض سے بچا جا سکے۔

اس موقع پر ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے بتایا کہ ضلع جہلم میں 1517ہاٹ سپاٹس ہیں جوہر ہفتہ کی بنیاد پر کور کیے جاتے ہیں اور ضلع میں روزانہ کی بنیاد پر انڈور اور آؤٹ ڈور ویکٹر سرویلینس کا کام جاری ہے اور اس سلسلہ میں فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام تالابوں میں لاروہ مارنے کی دواڈالی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری دفاتر کا از سر نو معائنہ کیا جائے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کہیں پر بھی بارش کا پانی کھڑا نہ ہو کیونکہ کسی جگہ پر بھی صاف پانی کا کھڑا ہونا ڈینگی کے لاروہ کی افزائش کے لئے بنیاد مہیا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں گوداموں،تالابوں،کارخانوں، فیکٹریوں، نرسریوں، میرج ہالز، متروکہ عمارتوں،مزاروں،درباروں، پارکس،ہاسٹلز،سمیت تمام کاروباری مراکز کو متعلقہ محکمے چیک کریں کہ کہیں ڈینگی کے لارواہ کی افزائش کے لئے ماحول ساز گار تو نہیں ہے صاف پانی اور بارش کا پانی کہیں کھڑا نہ ہو۔

انہوں نے ہدایت کی کہ افسران فیلڈ میں اپنی موجودگی کا احساس دلائیں اور روزانہ کی بنیاد پر جن مقامات پر وہ ویکٹر سر ویلینس کا کام کر رہے ہیں اس کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے اور انسداد ڈینگی کے لئے جو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہیں اس سے متعلق مساجد میں اعلانات کروائے جائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button