بابا مفتی اسلامک سنٹر کا سالانہ رزلٹ آگیا، نمرہ ندیم نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

0

دینہ: بابا مفتی اسلامک سنٹر کا سالانہ رزلٹ آگیا، معصوم سات برس کی بچی نمرہ ندیم نے ہر بار کی طرح اِس بار بھی اچھے مارکس لے کر پہلی پوزیشن لے گئی اور سکول انتظامیہ سے اپنا پہلی پوزیشن اور میڈل حاصل کیا اور دینی تعلیم20پارے تک حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق بابا مفتی اسلامک سنٹر دینہ کا دینی و دُنیاوی رزلٹ آگیا، نمرہ ندیم نے ہمیشہ کی طرح پہلی پوزیشن حاصل کی اور دوسری کلاس سے تیسری کلاس میں انٹر ہوگئی ہے۔

رزلٹ کے موقع پر سکول انتظامیہ نے بچوں اور بچیوں کو انعامات بھی دیئے اور نمرہ ندیم نے ٹوٹل مارکس 385 میں سے 377 مارکس لے کر سکول انتظامیہ اہلیانِ علاقہ کے دل جیت لیے۔

مہمانِ خصوصی دینہ کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت مسلم لیگ (ن) کے رہنما قاضی نثار کے بیٹے اظہار الحق قاضی ،کونسلر (ن) لیگ ملک فضل مہدی، طاہر محمود حسن اور ریٹائر گورنمنٹ سکول ٹیچر دینہ اللہ د تہ کیانی نے تمام تر بچیوں اور بچوں کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.