پنڈدادنخان

پٹرولنگ پوسٹ لِلہ موڑ کے سب انسپکٹر راجہ تصور خان اور ASI بشیر احمد کا پنجاب پولیس میں تبادلہ

پنڈدادنخان: پٹرولنگ پوسٹ لِلہ موڑ کے سب انسپکٹر راجہ تصور خان اور ASIبشیر احمد کا پٹرولنگ پولیس سے پنجاب پولیس میں تبادلہ جبکہ پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر اسلم کنڈل کو ٹرانسفر کرکے لِلہ موڑ پٹرولنگ پوسٹ کا انچارج تعینات کر دیا گیا۔

اس موقع پر سابق انچارج لِلہ موڑSIملک طفیل،SIمحمد علی ، SIمحمد یاراور لِلہ پٹرولنگ پوسٹ کے عملہ نے نئے تعینات ہونے والے انچارج سب انسپکٹر اسلم کنڈل کا اسقبال کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سب انسپکٹر اسلم کنڈل نے کہا کہ ہم ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پولیس راولپنڈی ریجن راجہ ساجد کیانی اور اپنے اعلیٰ افسران کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے موجودہ حالات کے پیش نظر حفاظتی تدابیر کے ساتھ ساتھ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائیاں بھی جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close