دینہاہم خبریں

جہلم میں مزید 18 افراد کورونا وائرس سے متاثر، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1635 ہو گئی

دینہ: ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 18 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت جہلم میں 86 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 18 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 24 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 65614 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1635 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، آج مزید 6 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک کل 1486 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت کل کورونا وائرس سے 45 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 51421 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1143 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 36 اموات ہوئی ہیں۔

جہلم میں اب تک 57 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 1798 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 778 ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button