ڈومیلی کے علاقہ اڈرانہ میں موٹرسائیکل چھیننے کی واردات ناکام، ایک ڈاکو گرفتار، دوسرا فرار

0

ڈومیلی کے نواحی علاقہ اڈرانہ میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات ناکام ، 2ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے کی کوشش ،اہل علاقہ نے ایک کو پکڑ کر چھترول کے بعد پولیس تھانہ ڈومیلی کے حوالے کر دیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس تھانہ ڈومیلی کی حدود اڈرانہ میں2مسلح ڈاکوؤں نے شہری سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھین لیا اور فرار ہو گئے جس پر اہل علاقہ نے پیچھا کر تے ہوئے ایک ڈاکو کو قابو کرلیا اور چھترول کے بعد پولیس تھانہ ڈومیلی کے حوالے کر دیا جبکہ دوسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.