سوہاوہ

تحصیل سوہاوہ میں تجاوزات کیخلاف انوکھے انداز میں آپریشن، دوکانداروں نے خود ہی تجاوزات ختم کر دیں

سوہاوہ: تحصیل سوہاوہ میں تجاوزات کے خلاف انوکھے انداز میں آپریشن ،اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ اور دکانداروں میں مذاکرات کے نتیجہ میں دکانداروں نے اپنی مدد آپ بغیر مشینری کے آپریشن کا خاتمہ کر دیا جبکہ این ایچ اے کی طرف سے نوٹسیز پر تجاوزات ختم نہ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن میں جہاں بھاری مشینری کا استعمال کر کے دکانداروں اور ریڑھی ،چھاپہ فروشوں کے خلاف آپریشن کیے جار ہے ہیں وہی اسسٹنٹ کمشنر سوہاو ہ نے دکانداروں کی عزت کو مجروع کیے بغیر مین بازار سوہاوہ میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے دکاندروں سے مذاکرات کیے جس کے نتیجے میں دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام تجاوزات ہٹا دیں اور بغیر مشینری کے تجاوزات کا خاتمہ ہوا۔

دوسری طرف منگل کو اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کے آفس میں مقامی دوکانداروں اور ممبر پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ طارق علی بسرا کے ساتھ ملاقات کی اور اس پر باہمی اتفاق کیا گیا کہ کچے کھوکھوں کے دوکانداروں کو بے روزگار نہیں کیا جائے گا بلکہ انہیں ایک ترتیب میں پراپر سائز دیکر دوکانیں بنانے کی اجازت دی جائے گی، اس پر عوام نے راجہ یاور کمال اور طارق علی بسرا کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری طرف این ایچ اے نے میونسپل کمیٹی کے حدود میں ہی بنی ہوئی کچی دکانوں اور اپنی حدود میں آنے والی دکانوں کو شٹر ز اتارنے اور تھڑے ختم کرنے کے نوٹسیز دیے جس پر تقریبا اکثریت دکانداروں نے اپنی تجاوزات کو از خود ختم کر دیا جبکہ این ایچ اے نے اپنی بھاری مشینری کے ہمراہ تجاوزات کے خاتمے کا گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن کے دونوں پٹرول پمپ اور چیئر مین میونسپل کمیٹی کی مارکیٹ کے باہر لگی سیڑھی کو اکھاڑ دیا جبکہ سوہاوہ چکوال روڈ پر بنے چھپر ہوٹل کو مکمل طور پر مسمار کر دیا ۔

دوسری طرف دکانداروں کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن خوش آئند ہے لیکن اگر این ایچ اے بھی تحصیل انتظامیہ کی طرح مذاکرات کر لیتی تو سوہاوہ میں مشینری کی مدد سے آپریشن کی ضرورت نہ پڑتی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button