جہلم

جہلم اور میونسپل کارپوریشن کے تمام علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کام کو بہتر بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم اور میونسپل کارپوریشن کے تمام علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کام کو بہتر بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر جہلم کی چیف سینٹری انسپکٹر کو ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق آمدہ عید الفطر کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے حکومت پنجاب کے احکامات پر صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام سینٹری سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر کے چیف سینٹری انسپکٹر رانا محمد اشفاق کو سختی سے ہدایت کی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ میونسپل کارپویشن کے تمام علاقوں میں عید سے پہلے اور عید کے بعد صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنا کر عوام کو ریلیف دیا جائے جبکہ اس تمام کارروائی کو میں از خود دورہ کر کے چیک کورونگا جبکہ کسی جگہ بھی کوئی کاتاہی برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ ہم نے صفائی نصف ایمان ہے پر عمل کر کے نا صرف اپنے ایمان کو مضبوط بنانا بلکہ عوام کو ریلیف دے کر ان کی دعائیں لینی ہیں۔

انہوں نے چیف سینٹری انسپکٹر رانا محمد اشفاق کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ صفائی کے تمام کاموں کو تمام سینٹری سپر وائزرز کے ساتھ ملکر اپنی نگرانی میں خود کروائیں اور تمام فلتھ ڈپوؤں سے اٹھائی گئیں گندگی کو شہر سے باہر اصل مقام پر شفٹ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button