کالم و مضامین

شاکرحسین داوڑ ضلع جہلم کے عوام کے فیورٹ ترین ڈی پی او بن گئے

ایک وقت تھا جب تھانوں میں حصول انصاف کے لئے سفارشیں ڈھونڈ نا پڑتی تھی کئی مظلوم یہ سوچ کر خود چپ ہوجاتے تھے ہمارے پاس سفارش نہیں ہے ہمار اکام نہیں ہوگا اورکئی تھانوں کے باربار چکر لگاکرخود چکر ا جاتے تھے ۔

انصاف ملنے تک بہت طویل وقت لگ جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے بالخصوص ضلع جہلم کے عوام کے ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے ضلع پولیس کی کمانڈ سنبھالی ہے قانون شکن افراد قانون کے شکنجے میں آئے ہیں کچھ آنے والے ہیں ،اب بات کرتے ہیں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کے اقدامات کی۔

شاکرحسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ضلع کے11 تھانوں6 چوکیوں میں حصول انصاف کے لئے جو اشخاص آتے ہیں روزانہ کی بنیاد پر ان کا ریکارڈ حاصل کرکے ان سے بذریعہ ٹیلیفون پولیس کے رویے ، ان کے جائز کام میں پولیس کی مدد ،راہنمائی کے متعلق فیڈ بیک لینا شروع کر دیا ہے۔

اس ضمن میں ذرائع کے مطابق ڈی پی او جہلم روزانہ کی بنیاد پر اس کو مانیٹر کرتے ہیں اور جائز کام میں پولیس کی کاروائی سے مطمئن یا تسلی بخش نہ ہونے پر متعلقہ افسران سے جواب طلب کرتے ہیں اس کا مقصد تھا نوں اور چوکیوں میں میں تعینات افسران ان اور ملازمین کا عوام سے رویہ اور برتاوجوکام کے سلسلے میں تھانوں میں آتے ہے ان سے رویہ اور برتاؤ اور جائز کام میں پیش آنے والی مشکلات کا ازالہ کرنا ہے۔

عوامی سماجی حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پولیس افسران جو فیلڈ میں تعینات ہیں کو اب اپنا کام احسن طریقے سے کرنے اور پولیس کا مورال بلند کرنے کے لئے پیش رفت ہے۔

ضلع جہلم کو امن کا گہورہ کے لئے محافظ سکواڈ کو ازسرنو تشکیل دیا جس میں میں تمام جوان چست و توانا اور WILling ورکنگ میں ہیں جو کہ جذبہ خدمت اور عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کے جذبے کے تحت سرشار ہیں ان سے ڈی پی او جہلم نے اس بات کا عہد لیا ہے قانون کی بالادستی ستی ہمارے لیے مقدم ہے۔

چور،ڈکیت محافظ اسکواڈ کی موجودگی میں علاقہ چھوڑ جائیں اور اس بات پر محافظ اسکواڈ کی موجودگی سے احساس سے تحفظ اور سڑکوں گلیوں میں ان کاگشت، مختلف اوقات میں ناکے لگاکر جرائم پیشہ افراد کو چیک کرنا اس بات کا عندیہ ہے ہے تمام محافظ اسکواڈ ضلعی کمانڈر پولیس شاکر حسین داوڑ کی ڈائیریکٹ سپر ویژن میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب روز ،دھوپ چھاوں،سردی گرمی ،بارش ۔اندھیرے روشنی میں ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

محافظ اسکواڈ کا لفظ، محافظ، جس میں ایک سمندر سمایا ہوا ہے محافظ کا مطلب جان ومال، عزت و آبرو کو عوام الناس کی جان ،عزت نفس ملک و ملت کی سالمیت کی حفاظت ملک کے اندرونی دشمنوں کی سازشوں کو بے نقاب کرکے قانون کی کٹہرے میں لانا،عوام کو پریشاں اور خوف ہراس میں مبتلاکرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیناہے۔

لفظ محافظ عوام الناس میں تحفظ کا احساس دلاتا ہے جہلم کے عوام امید کرتے ہیں قانون شکن اشخاص کے خلاف بے دریغ کاروائیاں کررہاہے اورعوام کے جان و مال کے لیے کوشاں ہے اسی طرح ہر خاص و عام مدد کریں گے اپنے رویے میں واضح طور پر تبدیلی لائیں گے اور اپنے رویے کارکردگی اور لگن سے عوام الناس میں اعتماد بحال کریں۔
 

 

 

 

 

 

(ادارے کا لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔)

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button