جہلماہم خبریں

محکمہ تعلیم کی خفیہ مانیٹرنگ، جہلم میں 87 فیصد سرکاری اساتذہ کے بچے پرائیویٹ سکولز میں زیر تعلیم

جہلم: محکمہ تعلیم کی خفیہ مانیٹرنگ ،جہلم میں 87فی صد سرکاری اساتذہ کے بچے پرائیویٹ سکولز میں زیر تعلیم، اساتذہ کو اپنے بچوں کیلئے سرکاری نظام تعلیم پسند نہیں ، کروڑوں روپے تنخواہ لے کر وقت پاس کرنے لگے۔

رپورٹ میں انکشاف، محکمہ تعلیم پنجاب کی ایک مانیٹرنگ تعلیم نے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی خفیہ مانیٹرنگ کرتے ہوئے ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں ضلع جہلم کے حوالے سے انکشاف ہے کہ جہلم میں 87فی صد سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے اپنے بچے مختلف پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم ہیں اور محکمہ تعلیم سے کروڑوں روپے کی ماہانہ تنخواہیں لینے والے اساتذہ اپنے ہی سکولوں میں دی جانے والی تعلیم پربھر وسہ نہیں رکھتے۔

رپورٹ میں انکشاف ہو ا ہے کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی اکثریت وقت گزاری اور صرف ماہانہ حاضری پوری کرنے کیلئے سکولوں کا رخ کرتی ہے بچوں کی اخلاقی ، تعلیمی ، تربیتی ضروریات کی طرف توجہ کا کوئی نظام نہیں ہے سرکاری سکولوں میں عشروں سے جاری رٹہ سسٹم کے تحت بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے جس کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے بچے دیگر اداروں کے بچوں سے پیچھے رہ جاتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button