عید الاضحی کی آمد؛ چھریاں، ٹوکے، تیز کرنے والوں نے شہریوں کی کھال اتارنا شروع کر دی

0

جہلم: عید الاضحی کی آمد ، چھریاں، ٹوکے، تیز کرنے والوں نے شہریوں کی کھال اتارنا شروع کر دی، دکانوں پر گاہکوں کی لمبی قطاریں ، دکانداروں کی چاندی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحٰی کے موقع پر قربانی کے لئے خریدے گئے جانوروں کا گوشت بنانے کے لئے اوزاروں میں چھری ، چاقواور ٹوکے وغیرہ کو تیز کرنے والے دکانداروں کی چاندی ہوگئی اور شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا۔

قربانی کے جذبہ سے سرشار عوام نے جہاں جانوروں کی خرید اری میں بھاری نرخوں کا سامنا کیا وہی جانوروں کو ذبح کرنے کیلئے چھری ، چاقو، ٹوکے تیز کرنے والے دکانداروں نے بھی اپنی مانگیں اور نخرے بڑھا رکھے ہیں۔

عوامی سماجی ، رفاعی ، فلاحی حلقوں کے عمائدین کا کہنا ہے کہ دکانداروں کے نخرے اور نرخ آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.