معروف شاعرہ سیدہ فرح شاہ کے شعری مجموعہ ’’قیاس‘‘ کی تقریب رونمائی اور عید ملن مشاعرہ

0

جہلم: جہلم کی نمائندہ ادبی تنظیم ’’ادارہ ادب افروز جہلم ‘‘ اور سوہاوہ کی ادبی تنظیم ’’شفق ‘‘ کے زیر اہتمام معروف شاعرہ سیدہ فرح شاہ کے شعری مجموعہ ’’قیاس‘‘ کی تقریب رونمائی اورعید ملن مشاعرہ ٹی ایم اے ہال جہلم میں منعقد ہوئی۔

تقریب کی صدارت معروف شاعر واجد امیر نے کی ۔رحمان حفیظ،اقبال احمد قمر اور سید انصر مہمانان خصوصی تھے۔ارشد شاہین اور اشتیاق زین نے بطور مہمانان اعزاز شرکت کی۔نظامت کے فرائض احسان شاکر نے انجام دیے۔احسان شاکر نے تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا اور نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت نوید اعجاز کے حصے میں آئی۔

دو ادوار پر مبنی اس تقریب کے پہلے دور میں واجد امیر،رحمان حفیظ،اقبال احمد قمر، سید انصر،صغیر انور اور مرزا صفدر بیگ نے سیدہ فرح شاہ کے شعری مجموعہ ’’قیاس‘‘ پر اظہار خیال کیا۔تنویر طاہر کیانی نے اس شعری مجموعہ میں سے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی۔کلام شاعر بہ زبان شاعر کے ساتھ اس پہلے دور کا اختتام ہوا۔

دوسرا دور مشاعرہ کا تھا جس میں واجدامیر، رحمان حفیظ،اقبال احمد قمر،سید انصر،ارشد شاہین،اشتیاق زین،سیدہ فرح شاہ،صغیر انور،ڈاکٹر اسد نقوی،سائل نظامی،ولید ولی، آرب ہاشمی،رضا اللہ سعدی،عثمان عبدالقیوم ،تنویر طاہر کیانی،انعمتا علی،سید قنبر علی،اویس علی، سید رضی رضوی،محمد ارشد اور احسان شاکر نے کلام پیش کیا جسے حاضرین نے سراہتے ہوئے خوب داد دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.