جہلم

محرم الحرام؛ یوم عاشور پر ضلع جہلم میں 30 جلوس برآمد اور 51 مجالس کا انعقاد ہو گا

جہلم: یوم عاشور ضلع بھر میں علم ذوالجناح کے30 جلوس برآمدہوں گے، 51مجالس کا انعقاد ہوگا۔ یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے، 6مقامات کو حساس قرار دیکر اے کیٹیگری میں شامل کیاگیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی نگرانی میں پولیس اہلکار یوم عاشور پر سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے، ضلع جہلم میں موبائل سروس بند رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی19 اگست بروز جمعرات کو یوم عاشور مذہبی عقیدت احترام کے ساتھ منایا جائے گا، ضلع بھر میں چھوٹے بڑے کل 30 جلوس برآمد ہوں گے جبکہ 51مجالس منعقد ہوں گی۔جہلم شہر میں یوم عاشور پر چار مقامات سے جلوس برآمد ہوں گے۔

مجالس میں سٹی سرکل کی تعداد 4، صدر سرکل کی 11، سوہاوہ سرکل کی 3 اور پنڈدادنخان سرکل کی 33 کا انعقاد ہو گا جبکہ جلوسوں کی تعداد سٹی سرکل میں 4، صدر سرکل میں 3، سوہاوہ سرکل میں 2 اور پنڈدادنخان سرکل میں 21 جلوس نکالے جائیں گے۔

مجالس میں کیٹگری B کی 01 اور کیٹگری C کی 50 مجالس ہوں گی۔اسی طرح جلوسوں میں کیٹگری A کے 6، کیٹگری B کا 1 اور کیٹگری C کے 23 جلوس نکالے جائیں گئے۔منعقدہ مجالس و جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جوتمام جلوسوں اور مجالس کی نگرانی بذریعہ CCTV کیمرہ جات کی جائے گی۔

ضلع میں جلوسوں کے روٹس پر موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔

جلوسوں اور مجالس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اور بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر چیکنگ کا عمل سرانجام دیا جائے گا۔تمام مجالس و جلوسوں پر باڈی سرچ کے لیے تربیت یافتہ والنٹیئرز تعینات کیے جائیں گے۔ جلوسوں اور مجالس پر پارکنگ کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جہلم پولیس کی ریزرو فورس کے دستے سٹینڈ ٹو رہیں گے۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے کہا کہ عاشورہ کے ایام میں جہلم پولیس پہلے سے زیادہ الرٹ ہو کر اپنی ڈیوٹی سر انجام دے گی اور کسی سماج دشمن عناصر کو تخریب کاری کی اجازت ہر گز نہ دی جائے گی۔ وال چاکنگ نفرت انگیز مواد کی تشہیر اور سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز مواد کی اجازت نہ ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

علاوہ ازیں تمام منتظمین لائسنسداران اور ممبران امن کمیٹی کو ضابطہ اخلاق اور کووڈ 19 کی ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button