ڈومیلی

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نگیال میں محفل میلاد النبیﷺ کا انعقاد

ڈومیلی کے علاقہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نگیال کی جانب سے محفل میلادالنبی ﷺ کا انعقاد کیاگیا، جس کا آغاز باقاعدہ طور پر جماعت دہم کے طالبعلم محمدحبیب نے تلاوت قرآن سے کیا، نعت پاک محمد احسن نقشبندی سکول کے سابق سٹوڈنٹس نے پیش کی، انکے علاوہ دیگر بچوں نے بھی نعتیں پیش کی اور محفل کو چارچاند لگایا، اسٹیج سیکرٹری کے فرائض یاسر کے سپردتھے۔
سکول کے ہیڈماسٹر عابد حسین نے مختصر خطاب میں کہامحفل میلاد النبیﷺ کو ہر سال پورے جوش و جذبے کیساتھ منانا چاہیے ،اس دن کو منانایہ ایک ہمارا حق ہے،انکے علاوہ ماسٹر عاطف نے بھی تقریر کی۔
اس محفل میلادالنبیﷺ میں مولانا عبدالعزیز نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا بارہ ربیع الاول کو ہم اپنی گلیوں گھروں شہروں کوجھنڈیاں، لائٹیں لگاکردلہن کی طرح سجاتے ہیں ،ریلیاں نکالتے ہیں اور گھروں مساجد میں چھوٹی بڑی محفلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دن کو ہر سال اچھے مذہبی طریقے سے مناتے ہیں اور آئندہ بھی منائیں گے، میں سکول انتظامیہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ایک خوبصورت محافل کا انعقادکیا، ان چھوٹے بچوں کو ربیع الاول کے حوالے بتانا ہوگا کہ اس دن کو کیوں مناتے ہیں ،میں دیگر سکولوں اور اداروں کو کہتاہوں وہ بھی محفلوں کا اہتمام کریں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button